ولید جنبلاط نے سعدحریری سے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم رفیق حریری کے قتل کیس میں بین الاقوامی عدالت میں جھوٹی گواہی کے معاملے کا نوٹس لیں ۔ ولید جنبلاط نے جھوٹے گواہوں کے مسئلے میں لبنان کے وزیرقانون ابراہیم نجار کی مثبت رپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی عدلیہ، رفیق حریری قتل کیس کے جھوٹے گواہوں کے معاملے کا جائزہ لینے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ولید جنبلاط نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جھوٹے گواہ موجود ہيں جنھوں نے حقائق کو مسخ کرکے لبنان اورشام کے تعلقات کوخراب کیا ہے ۔حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بھی سنیچر کی رات رفیق حریری قتل کیس کے جھوٹے گواہوں کی حمایت میں متعلقہ عدالت کے وکیل استغاثہ ڈینیل بلمار کے بیان کو مشکوک قراردیتے ہوئے کہا تھا اگرجھوٹے گواہوں پر مقدمہ چلایا جاتا ہے تو بین الاقوامی عدالت پر عام لوگوں کا اعتماد پیدا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔
/110